تم ظہور اویس ہو یا محمد مصطفیٰؐ ہم دم جاں آفریں ہو یا محمد مصطفیٰؐ وجہِ قرآنِ مبیں ہو یا محمد مصطفیٰؐ نزہتِ بستانِ دیں ہو یا محمد مصطفیٰؐ زینتِ خلد بریں ہو یا محمد مصطفیٰؐ لل احمدِ مختارؐ ہو تم یا شہِ ہر دوسرا ہے تمہارے حکم کے تابع قدر بھی اور قضا خلق میں خواہش سے تم جس امر کی رکھو بنا دیر اک پل درمیاں آوے تو یہ امکان کیا جس گھڑی چاہو وہیں ہو یا محمد مصطفیٰؐ
مخبر صادق ہو تم اور حضرت خیرالوریٰ سرور ہر دوسرا اور شافعِ روز جزا ہے تمہاری ذات والا منبعِ لطف و عطا کیا نظیرؔ اک، اور بھی سب کی مدد کا آسرا یاں بھی تم واں بھی تمہیں ہو یا محمد مصطفیٰؐ