تم پہ قربان آقا میری جان ہے نعت تیری پڑھے سارا قرآن ہے
تجھ کو رب نے دیا ہے بڑا رتبہ سارے نبیوں کاتوہی تو سلطان ہے
ہم کو جو کچھ ملا تیرے در سے ملا آقا تیری محبت ہی ایمان ہے
واہ کیا مرتبہ تیرے دربار کا جبرائیل امیں تیرا دربان ہے
اس کو کچھ غم نہیں ہے قبر وحشر کا پیارے آقا تو جس کا نگہبان ہے
اس گنہگار پر ہوگا راضی خدا راضی جس پہ خدائی کا سلطان ہے
نعت ثاقبؔ لکھوں کیا حیثیت میری نعت خواں تیرا آقا تو رحمان ہے