تجھے رب نے کیا بنایا مکہ مدینے والے یہ کوئی سمجھ نہ پایا مکہ مدینے والے
تیرا فئض عام جاری تیری زندگی نرالی تجھے ہر ولی میں پایا مکہ مدینے والے
کہا سب نے نفسی نفسی تیرے لب پہ ربی ہنلی تیرے پاۓ کا نہ پایا مکہ مدینے والے
نہ کوئی بتا سکا ہے نہ کوئی بتا سکے گا تجھے رب نے کب بنایا مکہ مدینے والے
ہے دعاۓ اہلسنت کہ جہاں میں رنگ و بو ہیں رہے سیدوں کا سایہ مکہ مدینے والے
ہے ی فاطمہؑ کا صدقہ میں تیرے نسب کا حصہ مجھے ہاشمی بنایا مکہ مدینے والے