تو اُس کے نصیبوں میں جنت نہیں محمدؐ سے جس کو محبت نہیں
کھڑا ہوں ادھر کب سے میں برق پا مگر اُس طرف سے اجازت نہیں
میں روتا نہیں اُن کی یادوں میں کب میسر مجھے کب سہولت نہیں
چلو اُنؐ کے نقشِ قدم پر چلیں فقط نعت کہنا سعادت نہیں
مرا مسئلہ جانتے ہیں نبیؐ مجھے بولنے کی ضرورت نہیں
نہیں ہے جو حب رسالت مآبؐ دکھاوا ہے نامیؔ وبادت نہیں