Thandi Thandi Hawa Madine Ki

ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا مدینے کی مہکی مہکی فضا مدینے کی



آرزو ہے خدا عزوجل مدینے کی مجھ کو گلیاں دکھا مدینے کی



چھاؤں تو ہر جگہ کی ٹھنڈی پر دھوپ بھی دلربا مدینے کی



پھول تو پھول خار بھی دلکش پتیاں دلربا مدینے کی



ذرا ذرا وہاں کا نوارنی ہے منور فضا مدینے کی!



غمزدہ آنکھ کھول کے دیکھو چھا گئی ہے گھٹا مدینے کی




Get it on Google Play



کیوں ہو مایوس اے مریضو تم لے لو خاکِ شفا مدینے کی



بھائی طالب بقیع ہوں میں مجھ کو دے دو دعا مدینے کی



رات دن یہ تمہارے ﷺ دیوانے مانگتے ہیں دعا مدینے کی



جا کے عطار پھر مدینے میں رحمتیں لوٹنا مدینے کی



آہ عطار بن گیا انساں خاک کیوں نہ بنا مدینے کی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah