Teri Rehmatoo'n Ka Darya Sare Aam Chal Raha Hai

تیری رحمتوں کادریا سر عام چل رہا ہے مجھے بھیک مل رہی ہے میرا کام چل رہا ہے



میرے دل کی دھڑکنوں میں ہے شریک نام تیرا اسی نام کی بدولت میرا نام چل رہا ہے



یہ چاند اور ستارےیہ سلسلے جہاں کے ترے قدموں کی بدولت یہ نظام چل رہا ہے



تیری مستی نظر سے ہے بہار میکدے کی وہی مئے برس رہی ہے وہی جام چل رہا ہے




Get it on Google Play



یہ کرم ہے خاص تیرا کہ سفینہ زندگی کا کبھی صبح چل رہی کبھی شام چل رہا ہے



میلاد ہم کریں گے چاہےساری دنیا روکے میلاد ہی کے صدقے یہ جہان چل رہا ہے



سرِ عرش نام تیرا سرِ حشر بات تیری کہیں بات چل رہی ہے کہیں نام چل رہا ہے



مرے دامن گدائی میں ہے بھیک مصطفیٰ کی اسی بھیک پر تو قاسم میرا کام چل رہا ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah