تیری اک چشمِ رحمت سے تیرا بیمار بہتر ہے ہزاروں طبی نسخوں سے دیدارِ یار بہتر ہے
شہنشاہی سے بڑھ کر ہے تیری پاپوش برداری سکندر سے تیرا اک خادم دربار بہتر ہے
جگہ مل جائے گر پاپوش گاہ یار میں مجھ کو خوشایہ مسند طاؤس سے صد بار بہتر ہے
مقام و مرتبہ ساری خدائی میں میرے آقا تیرا اس پار بہتر ہے تیرا اس پار بہتر ہے
میرے آقا کی سے خوشبو خلد کی یوں عرض کرتی ہے ہر اک خوشبو سے تیرے جسم کی مہکار بہتر ہے