تیری ہیں کس قدر پیاری ادائیں یارسول اللہﷺ خداکرتا ہےخود تیری ثنائیں یا رسول اللہ ﷺ
بکھیریں آپ جب زلفیں تو یوں معلوم ہوتا ہے جہاں پر چھاگئیں کالی گھٹائیں یارسول اللہﷺ
مرے جیسے ہزاروں دل فگاروں کو قرار آیا جو چھوکے آئیں روضےکوہوائیں یارسول اللہﷺ
یہ جاں زخمی یہ دل زخمی تمہاری یادمیں آقا انہیں دیدار کا مرہم لگائیں یا رسول اللہﷺ
درِ اقدس پہ جب آئیں زیارت کا شرف پائیں ہمیں بخشش کی خوشخبری سنائیں یارسول اللہﷺ
نزع کےوقت لب پرہوں تری چاہت کے افسانے مدینہ میرے سینےکو بنائیں یا رسول اللہ ﷺ
ندامت کے سوا کچھ بھی نہیں ہےپاس ناصرؔکے مجھے دامانِ رحمت میں چھپائیں یارسول اللہ ﷺ