ترے کرم سےہمیں زندگی کا نور ملا محبتوں کا سلیقہ، ہنر،شعور ملا
ہمارے جسموں پہ رحمت قبائیں تیری ہیں تری اماں میں ہمیں کس قدر سرور ملا
رہِ حیات میں جب تھک کے بیٹھنا چاہا لیا جو نام ترا حوصلہ ضرور ملا
وہ شہر کتنا مقدس، وہ کتنا عظیم کہ جس کو پہلے پہل سایۃ حضورﷺملا
تیرے وسیلے خدا بے حساب دیتا ہے نگہ کو نور ملا قلب کو حضور ملا