Tajdar e Zaman Malik e Do Jahan

تاجدارِ زماں مالکِ دو جہاں کب تیرے در پہ تیرا غلام آۓ گا کب میں دیکھوں گا گنبد کی ہریالیاں کب مدینے سے مجھ کو پیام آۓ گا




Get it on Google Play



سوچتا ہوں مدینے کو جب جاؤں گا کیسے آداب سارے بجا لاؤں روک لوں گا میں سجدوں سےکیسےجبیں جب وہ کعبے سےبڑھ کر مقام آۓ گا



مجھ کومعلوم ہے ہوگی اتنی خوشی ختم ہوجاۓ گی یہ مری زندگی میری مضطر نگاہوں کےجب سامنے روضہء پاک خیرالانام آۓ گا



عاشقو ذکر اُن کا سناتےرہویادِ آقا میں روتے رلاتے رہو بس یہی کام ہے وہ خدا کی قسم روزِ محشر تمہارے جو کام آۓ گا



کس قدر ہوگی فرحت فزا وہ گھڑی کس قدر ہوگی راحت نما وہ گھڑی زائرینِ مدینہ کی فہرست میں ج خطا کارصائم کا نام آۓ گا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah