تاجدارِ انبیا، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا رازدارِ کبریا، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
آگئے خیرُالورٰی،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا آئے شاہِ انبیا،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
مَظہرِ ربُّ العُلیٰ،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا مصطَفٰے و مُجتبیٰ،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
پیشوائے انبیا، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا مُرسَلیں کے مقتدا،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
سیِّدِ ارض و سما، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا سرورِ ہر دوسَرا ،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
خَلق کے حاجت روا،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا دافعِ رنج وبلا،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
سیِّد و سردارِ ما،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا بے کسوں کے آسرا،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
مالِک و مختارِ ما،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا حامیِ ہر بے نوا،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
مشرِق و مغرِب میں اِک اِک بامِ کعبہ پر بھی ایک نَصب پرچم ہو گیا،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
چاند سا چمکاتے چِہرہ نور برساتے ہوئے آگئے بدرُالدُّجیٰ، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
آمِنہ کے گھر میں آقا کی ولادت ہوگئی مرحبا صلِّ علیٰ،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
جُھک گیاکعبہ سبھی بُت منہ کے بل اَوندھے گرے دبدبہ آمد کا تھا،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
چودہ کنگُورے گرے آتَشکدہ ٹھنڈا ہوا سٹپٹا شیطاں گیا،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
سوئی قسمت جاگ اٹھی اور سب کی بگڑی بن گئی بابِ رحمت وا ہوا،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
آتے ہی سجدہ کیا اور ربِّ ھَبْلِی اُمَّتی کی، زباں پر تھی دعا،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
خوب جھومو عاصیو! وہ مسکراتے آگئے شافِعِ روزِ جزا،اہلاً وَّ سَہلاً مرحبا
عیدِ میلادُالنَّبی ہے چار جانب روشنی ہر طرف ہے غُلغُلہ،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
چَھٹ گئے ظُلمت کے بادَل نور ہر ُسو چھا گیا آگئے نورِ خدا،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
جن کے پَر تَوسے ہے ساری جگمگاتی کَہکشاں آئے وہ شمسُ الضُّحیٰ،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
آسمانوں پر گئے اور خلد کی بھی سَیر کی شاہ کا یہ مرتبہ،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
حاضِر و ناظِر بھی ہیں اور باطِن و ظاہِر بھی ہیں کچھ نہیں ان سے چُھپا، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
قبر میں عطارؔ کی، آمد ہو جب سرکار کی ہو زَباں پر یاخدا،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
حشر میں عطارؔ ان کو دیکھتے ہی بول اٹھا مرحبا یامصطَفٰے ،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا