Taiba Ki Taraf Hai Azm e Safar Dil Wajad Main Hai Jaan Raqs Main Hai

طیبہ کی طرف ہے عزم سفردل وجد میں ہے جاں رقص میں ہے ہے گنبدِ خضریٰ پیشِ نظردل وجد میں ہے جاں رقص میں ہے



طیبہ کی منور راگزردل وجد میں ہے جاں رقص میں ہے ہرذرہ ہےرشکِ شمس وقمردل وجد میں ہےجاں رقص میں ہے



واللیل کا روشن منظرہے والشمس کے نوری جلوے ہیں ہیں کتنےحسیں یہ شام وسحر دل وجد میں ہے جاں رقص میں ہے




Get it on Google Play



لو ظلمتِ شام رنج والم اب دورہوئی کافور ہوئی امید کی چمکی آج سحر دل وجد میں ہے جاں رقص میں ہے



خورشید مدینہ کے جلوے راتوں کو منور کرتے ہیں ہررات یہاں ہےرشکِ سحر دل وجد میں ہے جاں رقص میں ہے



جب تشنہء الفت نےپاۓ اس ابررحمت کے چھینٹے آنکھوں نےلٹاۓلعل وگہر دل وجد میں ہے جاں رقص میں ہے



دیوانہء عشق حضرت ہوں بےگانہء عقل وہوش نہیں ہرحال ادب ہے پیشِ نظردل وجد میں ہے جاں رقص میں ہے



پھریاد مجھے بھی فرمایا سرکارِ مدینہ نے افضل جب سےیہ سنی ہےمیں نےخبر دل وجد میں ہے جاں رقص میں ہے



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah