صورت نجات بن گئی آپ آۓ بات بن گئی
پہلے اُن کا نور ہو گیا پھر یہ کائنات بن گئی
رخ کی روشنی سے دن بنا گیسوؤں سے رات بن گئی
جان دی درِ حضور پر موت بھی حیات بن گئی
آیتِ قرآن جو پڑھی مصطفیٰ کی نعت بن گئی
نصیرؔ اُن کی چوکھٹ پر ہم عاصیوں کی بات بن گئی