Sochta Hun Main Woh Ghari

سوچتا ہوں میں وہ گھڑی کیا عجب گھڑی ہو گی جب درِ نبی پر ہم سب کی حاضری ہو گی



آرزو ہے سینے میں گھر بنے مدینے میں ہو کرم جوبندے پر بندہ پروری ہو گی



کبریا کے جلوؤں سے کیا سماں بندھا ہو گا محفل نبی جس دم عرش پر سجی ہو گی



بات کیا ہے باد صبا اتنی کیوں معطر ہے سبز سبز گنبد کو چوم کر چلی ہو گی



سو کھلیں گےاس کےلۓرحمتوں کے دروازے نعت مصطفیٰ جس نے ایک بھی سنی ہو گی




Get it on Google Play



ایک ہی نشانی ہے مصطفیٰ کے عاشق کی مصطفیٰ کے عاشق کی آنکھ میں نمی ہو گی



دیکھ تو نیازی ذرا سو گیا کیا دیوانہ ان کی یاد میں شاید آنکھ لگ گئ ہو گی



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah