Shehar e Taiba Ke Chaman Ki Har Kali Ki Khiar Ho

شہرِ طیبہ کے چمن کی ہر کلی خیر ہو میرے آقا کے مدینے کی گلی کی خیر ہو



سوۓ طیبہ جا رہے ہیں قافلے عشاق کے ہر گداۓ مصطفیٰ کی حاضری کی خیر ہو



مانگتے ہیں خیر اکثر لوگ اپنے واسطے مصطفیٰ کے لب پہ ہے ہرامتی کی خیر ہو



آپ کے صدیق کا رتبہ رہے بالا سدا آپ کے شبیر وشبر اور علی کی خیر ہو



جب بلال با صفا کو کافروں نے دی سزا عشق بولا تیری عاشق عاشقی کی خیر ہو



آپ کو پہنچا دیا جب غار میں صدیق نے خود خدا بولا تمہاری دوستی کی خیر ہو




Get it on Google Play



کربلا میں حق ادا تو نے کیا اسلام کا اے علی کے لال تیری بندگی کی خیر ہو



لکھ رہے ہیں جو ثناۓ مصطفیٰ ناصر سدا ایسے سارے شاعروں کی شاعری کی خیر ہو

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah