Shehad Se Meetha Muhammad Naam

شہد سے میٹھا محمد نام



میم سے ہیں محبوب وہ رب کے ح سے حاکم عجم و عرب کے دوسری میم سے مالک سب کے دال سے داتا دونوں جہاں کے



جود ہے اُن کا عام



میم مے توحید پلاۓ ح پھرآکےحق سےملاۓ دوسری میم مراد دلاۓ دال بچا کے دوزخ سے




Get it on Google Play



فردوس کا دے پیغام شہد سے میٹھا محمد نام



میم سے ہیں ہردکھ کا مداوا ح سے حامی ہر بے چارا دوسری میم یتیم کا ملجا اور یہ دال محمد یارو



دور کرے آلام شہد سےمیٹھا محمد نام



میم محبت کی لے لایا ح سے حق کا جام پلایا دوسری میم سےمست بنایا دال سےدل میں بشیرکےان کی



یاد ہے صبح و شام شہد سےمیٹھا محمد نام

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah