Shaur Ishq Madine Ki Sar Zameen

شعور عشق مدینے کی سر زمیں سے ملا دوا بھی، درد بھی جو کچھ ملا یہیں سے ملا



ہے اتباعِ پیمبرؐ ہی اتباع خدا جو فیض ہم کو ملا ختمِ مرسلین سے ملا



ملا نہ ملتِ بیضا کو پھر زمانے میں جو رتبہ پیروی تاجدار دیں سے ملا




Get it on Google Play



ہوۓ تھے جس کے طفیل ایک اپنے بیگانے وہ درسِ عدل و اخوت نہ پھر کہیں سے ملا



اگر ہے وجہ شرف کچھ تو آدمیت ہے یہ نکتہ آپؐ کی تلقینِ آخریں سے ملا



خدا نے آپ کہا ہے تجھے سراجِ منیر جہاں کو نورِ ہدایت تری جبیں سے ملا



ہزار بار بھی دی ہے درِ نبی پہ صدا مگر جواب نہ محشر، کبھی"نہیں" سے ملا



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah