We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Shajar Hijar Tumhein Not Verified

Nasir Kazmi

شجر حجر تمہیں جھک کر سلام کرتے ہیں یہ بے زبان تمہیں سے کلام کرتے ہیں



No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play


زمیں کو عرشِ معلیٰ ہے تیرا گنبدِ سبز تری گلی میں فرشتے قیام کرتے ہیں


مسافروں کو ترا در ہے منزلِ آخر یہیں سب اپنی مسافت تمام کرتے ہیں


جنہیں جہاں میں کہیں بھی اماں نہیں ملتی وہ قافلے یہاں آکر قیام کرتے ہیں


نظر میں پھرتے ہیں تیرے دیار کے منظر اسی نواح میں ہم صبح و شام کرتے ہیں


سکونِ دل کی انہیں سے امید ہے ناصر جو اپنا فیض غریبوں پہ عام کرتے ہیں

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah