Sarkar Ke Ghulamon Main Hai Naam Hogya

سرکار کے غلاموں میں ہے نام ہو گیا بگڑا ہوا تھا میرا جو سب کام ہو گیا




Get it on Google Play



باقی کوئی بھی تشنگی رہتی نہیں اس کی جس کو عطا سرکار سے اک جام ہوگیا



عشقِ رسول جس کے بھی دل میں سما گیا دونوں جہاں میں روشن اس کا نام ہوگیا



معراج کی شب مسجد اقصیٰ میں دوستو میرا نبی سب نبیوں کا امام ہو گیا



کن کی تھی کنجی میرے تو سرکار کی زباں قرآن و احادیث آقا کا کلام ہو گیا



سینہ ہوا روشن میرا دکھ دور ہو گۓ جب سے یہ ثاقب تیرا ہے غلام ہو گیا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah