Sarkar Ka Darwaza Khula Hai

آؤ عاصیو سرکار کا دروازہ کھلا ہے اُس مالک و مختار کا دروازہ کھلا ہے




Get it on Google Play



جو کچھ بھی ہے درکار توجا مانگ لے اُن سے سب نبیوں کے سردار کا دروازہ کھلا ہے



جو تجھ کو سکوں چاہیے سرکار کے در جا اُس مونس و غمخوار کا دروازہ کھلا ہے



مۓ پینی ہےجو عشقِ محمدﷺ کی اے یارو میخوار آؤ یار کا دروازی کھلا ہے



جو گ میں نہیں کوئی تیرا خوف نہ کر تو اللہ کے دلدار کا دروازہ کھلا ہے



پوچھے نہ یہ دنیا تجھے ثاقبؔ نہ تو گھبرا طیبہ کو جا سرکار کا دروازہ کھلا ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah