Sarkar Bulayein Ge Galiyon Main Madine Ki

سرکار بلائیں گے گلیوں میں مدینے کی ہم جھومتے جائیں گے گلیوں میں مدینے کی



وہ اپنے غلاموں کو محروم رکھیں گے اک روز بلائیں گے گلیوں میں مدینے کی



دنیا کے خزانے کیا عقبیٰ کے خزانے بھی سب دیکھنا پائیں گے گلیوں میں مدینے کی




Get it on Google Play



جو پیاسے ہیں دیوانے اُن کو وہ مۓ الفت نظروں سے پلائیں گےگلیوں میں مدینے کی



جو روکتے ہیں ظالم طیبہ کی زیارت سے ہرگز وہ نا جائیں گےگلیوں میں مدینے کی



اپنا تو یہ ایماں ہے سب کچھ ہے مدینے میں ہر نعمت پائیں گے گلیوں میں مدینے کی



عشاق چلے طیبہ سرکار کے روضے پر یوں گھومتے جائیں گےگلیوں میں مدینے کی



واں گنبدِ خضریٰ کے پرنور نظارےہیں دیکھیں گے دکھائیں گےگلیوں میں مدینے کی



غم اپنے غلط ہوں گے سائل جو وہاں چل کر روداد سنائیں گےگلیوں میں مدینے کی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah