Sare Jag Pe Chhai Yaaro Rehmat Kamli Wale Ki

سارے جگ پہ چھائی یارو رحمت کملی والے کی جنت سب کو لے جاۓ گی الفت کملی والے کی



دل میرا یہ روروہر دم تم سے بس یہ کہتا ہے خواب میں مجھ کوکرادےمولا زیارت کملی والے کی



اُن کی یاد کبھی نہ بھولو گیت انہی کے ہردم گاؤ تم کو جنت لے جاۓ گی نسبت کملی والے کی



نازاں تمہاری قسمت پر میں ابوبکر صدیق عمر قبرکے اندر تم کو ملی ہے قربت کملی والے کی



جب میں دنیا سے جاؤں مولا میرے دل کی تمنا ہے میری زباں پہ بس ہوجاری مدحت کملی والے کی




Get it on Google Play



ثاقبؔ جس نے چاند کو توڑا ڈوبا سورج بھی موڑا ہر اک جاپہ جاری یارو حکومت کملی والے کی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah