Saray Rusal Ke Tum Ho Sultan Kamli Wale

سارے رُسل کے تم ہو سلطان کملی والے تیرے لیے بنا ہے یہ جہان کملی والے



سورج پلٹ تھا آیا ٹکڑے ہوا قمر بھی تیرا سُنا جواس نے فرمان کملی والے



توجو نہ ہوتا آقا کچھ بھی نہ ہوتا جگ میں سارے جہان کی ہے تو جان کملی والے



کردو یہ آس پوری اے آقا نوری نوری بن جاؤں تیرا میں بھی مہمان کملی والے



تیرے در کی شان عالی سارا جہاں سوالی جبریل بھی ہے تیرا دربان کملی والے



عرش بھی لگائیں نغمے فرشی بھی گائیں نغمے ہروقت اور گاۓ قرآن کملی والے



معراج کی ہے ساعت عرشِ علیٰ پہ جا کر اللہ کا تو بنا ہے مہمان کملی والے




Get it on Google Play



وقتِ نزع ہو جب بھی ثاقبؔ کا میرے آقا قدموں میں تیرے نکلے یہ جان کملی والے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah