Sar Se Paon Tak Mojzah Mere Nabi Ki Zaat Hai

سر سے پاؤں تک معجزہ میرے نبی کی ذات ہے جو ہے شاہکارِ خدا میرے نبی کی ذات ہے



سنگ باری کی فضا میں جو دعائیں کر گۓ پیکرِ صبرورضا میرے نبی کی ذات ہے



حرف اقراءکی صدائیں گونجتی تھیں غار میں صاحب غارِ حرا میرے نبی کی ذات ہے




Get it on Google Play



ہے خلیل اللہ ذبیح اللہ کلیم اللہ مگر صرف محبوبِ خدامیرےنبی کی ذات ہے



آپ کے دامن کا سایہ نیک وبد سب پاگۓ رحمتوں کا سلسلہ میرے نبی کی ذات ہے



ہوں ابوبکر وعمر یا ہوں عثمان و علی اُن ستاروں میں ضیاءمیرےنبی کی ذات ہے



نور پہلے بعد میں بعث اجاگر ہو گئی ابتدا و انتہا میرے نبی کی ذات ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah