سند میری غلامی کی رقم کر دیجیے آقاؐ مجھے بھی صاحب جاہ و حشم کر دیجیے آقاؐ
بہت مشکل میں ہے امت، بہت مشکل میں ہے امت کرم کر دیجیے آقاؐ کرم کر دیجیے آقاؐ
سنا ہے احترام آدمی ملتا وہیں سے ہے بُلا کر مجھ کو طیبہ، محترم کر دیجیے آقاؐ
مری اوقات سے بے حد زیادہ ہیں یہ غم میرے جو ہو ممکن، شفاعت سے، یہ کم کر دیجیے آقاؐ