Saji Hui Hai Nabi Ki Mehfil

سجی ہوئی ہے نبی کی محفل فضا میں خوشبو سی آ رہی ہے مجھے تو محسوس ہو رہا ہے ہوا مدینے سے آ رہی ہے



یہ کیف کیا ہے سرور کیا ہے یہ ہر طرف پھیلا نور کیا ہے اے دوستو ایسےلگ رہا ہے سواری آقا کی آرہی ہے



ہوا منور فضا منور بزم پہ چھائی گھٹا منور ملائکہ کی ٹولی فلک سےہےجوق درجوق آرہی ہے




Get it on Google Play



یہ مست دیوانےکیوں ہیں سارے یہ آج کیوں خوش ہیں بے سہارے کہ آج گنجِ سخا ہے سب کو وہ ذاتِ باری لٹا رہی ہے



نبی کے سارے گداؤں آؤ مدینہ مانگیں خدا سے اُن کا دعائیں مقبول ہوں گی ساری یہ رات ہم کو بتا رہی ہے



اے ثاقب عرفاں تیری حثیت ہے کیا کہ اُن کی پڑھے تو نعتیں ہے نعت اُن کی قرآن کی یارو آیت اک اک سنا رہی ہے



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah