سج گۓ یار کی محفل کو سجانے والے میرے محبوب کا میلاد منانے والے
اپنے ہر اشک سے پلکوں پہ چراغاں کرلو میرے محبوب ہیں اس بزم میں آنے والے
تجھ کو صد لاکھ مبارک ہو حلیمہ دائی آگۓ گھرمیں ترے عرش پہ جانے والے
آمنہ پاک ترا چاند مبارک تجھ کو ہوں ترےچاندپہ قربان زمانے والے
دور اب سب کے مقدر کا اندھیرا ہوگا آگۓ چاند کو قدموں میں بلانے والے
کس قدر قول یہ سچا ہے رضا کا صائمؔ مٹ گۓ آپ کے اذکار مٹانے والے