سج گۓ آپ کی محفل کو سجانے والے سوہنے محبوب کا میلاد منانے والے
آمنہ پاک تیرا چاند مبارک ہو تمہیں ہوں تیرے چاند پہ قربان زمانے والے
اپنےہراشک سےپلکوں کو چراغا ں کرلو میرےسرکارہیں اس بزم میں آنے والے
دور اب سب کے مقدرکا اندھیراہو گا آگۓ چاند کو قدموں میں بلانے والے
کتنا سچا ہے یہ قول رضا کا صائم مٹ گۓ آپ کا اذکار مٹانے والے