Sahara Chahiye Sarkar Zindagi Ke Liye

سہارا چاہیے سرکار ﷺ زندگی کے لۓ تڑپ رہا ہوں مدینے کی حاضری کے لۓ



حضور ﷺ ایسا کوئی انتظام ہو جاۓ سلام کے لۓ حاضر غلام ہو جاۓ



نصیب والوں میں میرا بھی نام ہو جاۓ جو زندگی کی مدینے میں شام ہو جاۓ



میں شاد شاد مروں گا اگر دم آخر زباں پہ جاری محمد ﷺ کا نام ہو جاۓ



وہ بزم خاص جو دربار عام ہو جاۓ امید ہے کہ ہمارا سلام ہو جاۓ



ادھر بھی اک نگاہ لطف عام ہو جاۓ کہ عاشقوں میں ہمارا بھی نام ہو جاۓ



ترے غلام کی شوکت جو دیکھ لے محمود ابھی ایاز کی صورت غلام ہو جاۓ



میں قائل آپؐ کے روضے کا وں وہ قائل طور کلیم سے نہ کسی دن کلام ہو جاۓ



مدینے جاؤں دوبارہ پھر آؤں پھر جاؤں تمام عمر اسی میں تمام ہو جاۓ




Get it on Google Play



بلاؤ جلد مدینے میں ہے امیر کو خوف کہیں نہ عمر دو روزہ تمام ہو جاۓ



تمہاری نعت پڑھوں میں سنوں لکھوں ہر دم یہ زندگی میرییو نہی تمام ہو جاۓ



میری نماز جنازہ کی یوں امامت ہو کہ دو جہان کے آقا ﷺ امام ہو جائیں



پیا رضا و ضیا نے پیا جو مرشد نے عطا مجھے بھی شہا ایسا جام ہو جاۓ



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah