صدقے میں آپؐ ہی کے بنی کائنات ہے نورِ حیات، پرتو والا صفات ہے
قبلِ ازل سے خالق و قادر کے باب میں تمہیدِ نور آپؐ ہی کی پاک ذات ہے
تائیدِ حق میں بعد ابد ہوں گے آپؐ ہی محبوب پر خدا کا یہ خاص التفات ہے
وجہِ شرف ہیں آپؐ ہی انسان کے لیے ورنہ تو مشتِ خاک میں خاص بات ہے
ذکر و درود، وردِ زباں، حرزِ جاں کیا ہم جانتے ہیں اس میں ہماری نجات ہے
رحمت ہیں آپؐ سارے جہانوں کے واسطے کوثر نصیب آپؐ سے روح حیات ہے