سب لب پر درود سجاؤ سرکار ہیں آنے والے محفل کو خوب سجاؤ سرکار ہیں آنے والے
معراج کی شب کو فلک پر اعلان کیا جبریل نے سب نعمتوں کےنغمے گاؤ سرکارہیں آنے والے
یہ آمنہ کہہ کے بلایا اے سعدیہ دائی حلیمہ ذرا جلدی میرےگھرآؤ سرکار ہیں آنے والے
کہتی تھیں نجار کی بچیاں سب نغمے نبی کے پڑھ کر سب جھومو وجد میں آؤ سرکار ہیں آنے والے
معراج کو عرش عُلیٰ پر اعلان کیا تھا خدا نے میرے عرش کو خوب سجاؤ سرکار ہیں آنےوالے
مجھے دیکھ کے قبر کے اندریہ نکیروں نے فرمایا تم ثاقبؔ نعتیں سناؤ سرکار ہیں آنے والے