Sab Jagmag Taaron Main Hai Sarkar Ki Khushboo

سب جگمگ تاروں میں ہے سرکار کی خوشبو ان ساری بہاروں میں ہے سرکار کی خوشبو



بازار ہوں مکے کے یا بازارِ مدینہ اِن سارے بازاروں میں ہےسرکارکی خوشبو



صدیق ہوں فاروق ہوں عثمان یا حیدررضی اللہ تعالیٰ عنہ سرکار کے اِن یاروں میں سرکار کی خوشبو



سبھی اولیاء اللہ کے ہیں دربار بھی جتنے اِن سب درباروں میں ہے سرکار کی خوشبو



طیبہ کے ہوں گلزار یا فردوس کے گلزار ان سب گلزاروں میں ہے سرکار کی خوشبو




Get it on Google Play



جو عرشِ معلیٰ پہ ہیں جگمگ کرتے اُن نوری ستاروں میں ہے سرکار کی خوشبو



مکے یا مدینے کے جو سب غار ہیں ثاقبؔ اِن سارے غاروں میں ہے سرکار کی خوشبو

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah