Rue Badar ul Duja Dekhte Reh Gaye

روۓ بدرالدجیٰ دیکھتے رہ گۓ چہرہ والضحیٰ دیکھتے رہ گۓ



حسنِ خیر الوریٰ میں خدا کی قسم ہم جمالِ خدا دیکھتے رہ گۓ



ہم گنہگار پہنچے درِ پاک پر زاہد و پارسا دیکھتے رہ گۓ



در پہ بلوا کے داتا نے جھولی بھری یہ عطا پر عطا دیکھتے رہ گۓ



کوۓ طیبہ میں حیرت سے اہلِ سخا شہہ کی جود و سخا دیکھتے رہ گۓ



وہ ہوا لطف پیہم کہ صلِ علیٰ عاصی وپر خطا دیکھتے رہ گۓ



چاند دو ٹکڑےہو کر تصدق ہوا دشمنِ مصطفیٰ دیکھتے رہ گۓ



جالیوں کے قریں بیٹھ کر وجد میں نورِ حق کی ضیاء دیکھتے رہ گۓ



رک کے سدرہ کی منزل پہ روح الامیں رفعتِ مصطفیٰ دیکھتے رہ گۓ




Get it on Google Play



جو سکندر ہوا اُن کے دربار سے وہ کرم وہ عطا دیکھتے رہ گۓ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah