Rehmat Ki Bheek Syed Abrar Chahiye

رحمت کی بھیک سید ابرار چاہیے منگتےکو اور کچھ نہیں سرکار چاہیے



جی چاہتا ہے میں رہوں قدموں میں آپکے مجھ کو دیارِ پاک میں گھر بار چاہیے



دنیا سے واسطہ ہے نہ عقبیٰ سے کچھ غرض چشمِ کرم بس آپ کی سرکار چاہیے



چارہ گروں سےہو نہ سکا جب علاج غم بولے اسے فقط نبی غمخوار چاہیے




Get it on Google Play



گر چاہتے ہو پیارسے دیکھے تمہیں خدا اللہ کے حبیب سے بس پیار چاہیے



دنیا کے مال و زر کا سوالی نہیں ہوں میں مجھ کو حضور دولتِ دیدار چاہیے



پڑھتا رہے درود وہ ذاتِ رسول پر محشر میں جس کو قربتِ سرکار چاہیے



آقا یہ التجاۓ نیازیؔ ہے دم بدم پیشِ نظر حضور کا دربار چاہیے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah