Rehmat Ki Barsatein Darbar e Muhammad

رحمت کی برساتیں دربار محمد ﷺ میں بنتی ہیں سب باتیں دربار محمد ﷺ میں



سب عاصیوں کو یارو بخشش کی شفاعت کی ملتی ہیں سوغاتیں دربارِ محمد ﷺ میں



دربارِ محمد ﷺ کا ہر دن ہے نورانی نورانی سب راتیں دربارِ محمد ﷺ میں



ارمان میرے دل میں یہ مچلتا رہتا ہے میں جا کے پڑھوں نعتیں دربارِ محمد ﷺ میں



ہے عرشِ معلیٰ سے انوار و تجلیٰ کی سدا ہوتی ہیں برساتیں دربارِمحمدﷺ میں



قسمت وہ جگاتا ہے رحمت وہ پاتا ہے جو جا کےپڑھےنعتیں دربارِ محمدﷺ میں




Get it on Google Play



نہیں پوچھی جاتی ہیں کبھی بھی اے ثاقبؔ کسی بندے سے بھی ذاتیں دربارِ محمدﷺ میں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah