Rehmat Ka Dar Khula Hai

رحمت کا در کھلا ہے محمد ﷺ کے شہر میں جو مانگا وہ ملا ہے محمد ﷺ کے شہر میں



جو دل رہے اُداس مدینے کی یاد میں وہ اُداس دل کِھلا ہے محمد ﷺ کےشہرمیں



لفظوں میں کیا بتاؤں میں تم کو اے دوستو جو کچھ مجھے ملا محمد ﷺ کے شہر میں



اُس کے لبوں پہ چرچےتھے رب کی حبیب کے جو شخص بھی ملا ہے محمد ﷺ کے شہر میں




Get it on Google Play



آقا کے نغمے پڑھتا ہے وہ جھوم جھوم کر جو پھول بھی کھلا ہے محمد ﷺ کے شہر میں



سینہ مرا یہ نور سے ثاقبؔ ہے بھر گیا جب جالی سے ملا ہے محمد ﷺ کے شہرمیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah