رحمت برس رہی ہے محمدﷺ کے شہر میں ہر شے میں تازگی ہے محمدﷺ کےشہر میں
آتے ہیں بخشوانے گناہوں کو گنا ہگار قسمت بدل رہی ہے محمدؐ کےشہرمیں
ایسا لگا کہ سامنے خود آگۓ خضورﷺ اک نعت جب پڑھی ہےمحمدؐ کےشہرمیں
دولت سُکوں کی ہرجگہ ہم ڈھونڈتے رہے آخر یہ مل گئی ہے محمدﷺ کے شہر میں
ہرسمت آرہی ہے ہیں صدائیں درود کی اک دھوم سی مچی ہے محمدؐ کےشہرمیں
روشن ہیں جس کےنورسے دونوں جہاں ریاضؔ ایسی شمع جلی ہے محمد ﷺ کے شہر میں