رسولِ خدا سید المرسلینؐ قیامت کے دن شافعِ المذنبیں
نبوت کی مسند کا ہے جانشیں کیا جس کی تعظیم روح الامیں
عجب روزِ محشر کا سردار ہے صفِ اصفیا میں وہ سالار ہے
جگت میں اوسے سلطنت ہے مدام جماعت میں ہے انبیاء کی امام
رہِ شرع کا ہادئ مستقیم شریعت کے دریا کا دُرِ یتیم
حبیبِ خدا والیِ روزگار دوعالم کی اقلیم کا تاجدار
شہِ انس و جاں سب کا مقبول ہے نبوت کے گلزار کا پھول ہے
کہ جس واسطے خلق پیدا کیا زمیں آسماں سب ہویدا کیا
کہا حق نے لولاک جس شان میں شہنشاہ ہے ملکِ عرفان میں
سدا گم رہوں کا وہی رہنما ہے خیرالورا احمدِ مجتبیٰ
عجب ذات مقبول کونین ہے کہ کونین کا قرۃ العین ہے