We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Rahi Umar Bhar Jo Anees

رہی عمربھر جو انیس جاں وہ بس آرزوۓنبی رہی کبھی اشک بن کےرواں ہوئی کبھی دردبن کےدبی رہی


شہ دیں فکر و نگاہ سےمٹے نسل و رنگ کےتفرقے نہ رہا تفاخر منصبی نہ رعونت نسبی رہی


سرِ دشتِ زیست برس گیا جو سحابِ رحمت مصطفیٰ نہ خرو کی بے ثمری رہی نہ جنوں کی تِشنہ لمبی رہی



Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play


تھی ہزارتیرگئ فتن نہ بھٹک سکامیرا فکر و فن مری کائنات خیال پر نظر شہِ عربی رہی


وہ صفا کا مہر منیر ہے طلب اس کی نورضمیرہے یہی روزگار فقیر ہے یہی التجاۓ شبی رہی


وہی ساعتیں تھیں سرورکی وہی دن تھےحاصل زندگی بخضورشافع امتاں مری جن دنوں طلبی رہی

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah