Rahe Jate Hain Yeh Arman Haye Mere Seenay Main

رہے جاتے ہیں یہ ارمان ہاۓ میرے سینے میں نہ کعبے کی گلی دیکھی نہ پہنچا میں مدینے میں



سنا ہے نور کی برسات ہوتی ہے مدینے میں الہی ایک چھینٹا آ لگے ہم سب کے سینے میں



محمد ﷺ اس طرح تشریف فرما ہیں مدینے میں کہ جیسے سورۃ یسین ہے قرآں کے سینے میں




Get it on Google Play



مزہ کیا خاک آۓ دور رہ کر ایسے جینے میں کہ پروانہ یہاں تڑپے جلے شمع مدینے میں



محمد ﷺ کی جدائی آگ بھڑکاتی ہے سینے میں رواں جب دیکھتا ہوں قافلے حج کے مہینے میں



غریبؔ جاۓ کہاں یا رب تڑپتی روح کو لے کر تیرے محبوب کا صدقہ تو پہنچا دے مدینے میں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah