Rab Ne Faryad Ko Pur Asar Kar Diya

رب نے فریاد کو پُر اثر کردیا پھر نبیؐ نے مجھے جھولی بھر کردیا



دھوپ میں چھاؤں بننے کی توفیق دی ایک پودے سے مجھ کو شجر کردیا



راہرو جس جگہ کوئی چلتا نہ تھا وہؐ چلا تو اسے راہگزر کردیا



رہ میں تاریک جنگل تھا اور آپؐ نے روشنی کو مرا ہم سفر کردیا



سب کی آنکھیں تو تھیں پر بصیرت نہ تھی آپؐ نے سب کو صاحب نظر کردیا




Get it on Google Play



ٹیلوں ٹبوں کے کنکر تھے انسان بھی آپؐ نے چھو کے ان کو گہر کردیا



آپؐ نے اپنے اخلاق و کردار سے حسنِ انساں ابد تک امر کردیا



داد اہلِ سخن سے ملی ہے مجھے آپؐ کے ذکر نے معتبر کردیا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah