Rab e Alam Ne Tujhko Bulaya

ربِ عالم نے تجھ کو بلایا وہاں، جس جگہ پہ کسی کو بلایا نہیں ایک جلوے نے موسیٰ کو بے خود کیا، لامکاں پر بھی تو ڈگمگایا نہیں



ان سے معراج کی شب یہ حق نے کہا یوں تو پیارے ہیں مجھ کو سبھی انبیاء پر مجھکو تیری قسم تجھ سے پہلے یہاں میرے محبوب کوئی بھی آیا نہیں



میں ہوں طالب تیرا میرا مطلوب تو انبیاء میں مجھے سب سے محبوب تو میں تیرا اور مجھ سے ہے منصوب تو میرا جسم نہیں تیرا سایہ نہیں




Get it on Google Play



وقت رنگیں نظاروں میں ڈھلتا رہا رہا بستر گرم پانی چلتا رہا اُمِ ہانی کھڑی تھیں مگر بے خبر جیسے گھر ان کے کوئی بھی آیا نہیں



دو کریموں کی ناصر ملاقات ہے کس قدر محترم آج کی رات ہے کتنا امت سے ہے پیار سرکار کو لامکاں پہ بھی ہم کو بھلایا نہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah