We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Rab e Aalam Ne Tujh Ko Bulaya Wahan Jis Jaga Par Kisi Ko Bulaya NahiNot Verified

ربِ عالم نے تجھ کوبلایا وہاں جس جگہ پرکسی کو بلایا نہیں ایک جلوے نےموسیٰ کوبےخود کیا لامکاں پربھی تو ڈگمگایا نہیں


اُن سے معراج کی شب یہ حق نے کہا یوں تو پیارے ہیں مجھ کو سبھی انبیاء میرے نزدیک آ میرے آ آج تجھ سے تو کچھ بھی چھپایا نہیں


پاس اپنے بلانے کا تھا مدعا تاکہ تیرا بھی چل جاۓ سب کو پتہ مجھ کو تیری قسم تجھ سے پہلےیہاں میرےمحبوب کوئی بھی آیا نہیں


جس کو عرشِ معلیٰ بنی راہ گزرجو لٹاتاہے انوار شام وسحر اُسکو کیوں نہ سراپاء رحمت کہیں جس نے دشمن کا دل بھی دکھایا نہیں


وقت رنگیں نظاروں میں ڈھلتا رہا، رہا بستر گرم پانی چلتا رہا اُم ہانی کھڑی تھی مگر بےبرجیسےگھراُس کےکوئی بھی آیا نہیں



Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play


میں ہوں طالب تیرامیرامطلوب تو انبیاء میں مجھے سب سے محبوب تو میں ترا اور مجھ سے ہے منسوب تو جسم میرا نہیں تیرا سایہ نہیں


ہے جہاں تک بھی سن لے خدائی میری اس خدائی پہ ہے مصطفائی تری دیکھ وں میں تجھے دیھ لے تو مجھے تجھ کو سب کچھ دیا کچھ بچایا نہیں


دو کریموں کی ناصرؔ ملاقات ہےکس قدر محترم آج کی رات ہے کتنا امت سےہے پیار سرکار کو لامکاں پہ بھی ہم کو بھلایا نہیں

Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah