Qareeb e Mustafa Hai

قریبِ مصطفیٰ ہے کوئی کوئی مزے یہ لوٹتا ہے کوئی کوئی



بشر سمجھا انہیں لاکھوں نے لیکن حقیقت آشنا ہے کوئی کوئی



غنیمت جان جتنی بھی ملی ہے کہ میخانہ کھلا ہے کوئی کوئی



مدینے یوں تو جاتے ہیں ہزاروں مدینہ دیکھتا ہے کوئی کوئی



تیرے روضے کی نوری جالیوں کو نظر سے چومتا ہے کوئی کوئی




Get it on Google Play



جو طوفانوں سے کشتی پار کردے نیازیؔ ناخدا ہے کوئی کوئی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah