پکارو یا رسول اللہﷺ پکارو یا رسول اللہﷺ
یا حبیب کبریا اَھلاً وَّسَھلاً مَّرحَبَا آۓشاہِ انبیاء اَھلاً وَّسَھلاً مَّرحَبَا راز دار کبریا اَھلاً وَّسَھلاً مَّرحَبَا مظہر رب العلیٰ اَھلاً وَّسَھلاً مَّرحَبَا
تم بھی کرکےان کا چرچا اپنےدل چمکاؤ اونچےمیں اونچا نبیﷺ کا جھنڈا اعلیٰ سے بالا نبی ﷺ کا جھنڈا عظمت والا نبی ﷺ کا جھنڈا
گھر گھر میں لہراؤ پکارو یارسول اللہ یا رسول اللہ۔ ۔ ۔ ۔
آمنہ کے دلربا اَھلاً وَّسَھلاً مَّرحَبَا اے حلیمہ کے پیا اَھلاً وَّسَھلاً مَّرحَبَا تاجدارِ انبیاء اَھلاً وَّسَھلاً مَّرحَبَا مرسلیں کے پیشوا اَھلاً وَّسَھلاً مَّرحَبَا
تم بھی کرکےان کا چرچااپنےدل چمکاؤ اونچے میں اونچا نبی ﷺ کا جھنڈا اعلیٰ سے بالا نبی ﷺ کا جھنڈا عظمت والا نبی ﷺ کا جھنڈا
گھر گھر میں لہراؤ پکارو یا رسول اللہ یا رسول اللہﷺ
چاند سا چمکاتے چہرہ نور برساتے ہوۓ آگۓ بدرُالدُجیٰ اَھلاً وَّسَھلاً مَّرحَبَا آمنہ کے گھر میں آقا ﷺ ولادت ہو گئی مرحبا صل علیٰ اَھلاً وَّسَھلاً مَّرحَبَا
تم بھی کرکےان کا چرچااپنےدل چمکاؤ اونچے میں اونچا نبی ﷺ کا جھنڈا اعلیٰ سے بالا نبی ﷺ کا جھنڈا عظمت والا نبی ﷺ کا جھنڈا
گھر گھر میں لہراؤ پکارویا رسول اللہ یا رسول اللہﷺ۔ ۔
جھک گیا کعبہ سبھی بُت منہ کےبل اوندھےگرے دبدہ آمد کا تھا اَھلاً وَّسَھلاً مَّرحَبَا سوئی قسمت جاگ اٹھی اور سب کی بگڑی بن گئی بابِ رحمت وَا ہُوا اَھلاً وَّسَھلاً مَّرحَبَا
آتے ہی سجدےمیں گرکررَبِّ ھَب لِی اُمَّتی عرض حق سےکردیا اَھلاً وَّسَھلاً مَّرحَبَا خُوب جھومو عاصیو ! مسکراتے آ گۓ شافعِ روزِ جزا ﷺ اَھلاً وَّسَھلاً مَّرحَبَا
تم بھی کرکے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ۔ ۔ ۔ ۔
عید میلاد النبی ﷺ ہےچار جانب ہے روشنی ہر طرف ہے غُلغُلہ اَھلاً وَّسَھلاً مَّرحَبَا قبر میں عؔطار کی آمد ہو جب سرکارﷺ کی ہو زباں پریا خدا اَھلاً وَّسَھلاً مَّرحَبَا
پکارو یا رسول اللہ یا رسول اللہ ﷺ