پوری یا رب یہ دعا کر، ہم درِ مولیٰ پہ جا کر پہلے نعمتیں کچھ سنا کر، یہ پڑھیں سر کو جھکا کر
یا نبی سلام عیلک، یا رسول سلام عیلک یا حبیب سلام عیلک، صلوٰۃ اللہ علیک
ہے یہ حسرت در پہ جائیں، اشک کے دریا بہائیں داغ سینے کے دکھائیں، سامنے ہو کر سنائیں
یا نبی سلام عیلک، یا رسول سلام عیلک یا حبیب سلام عیلک، صلوٰۃ اللہ علیک
رحمتوں کے تاج والے، دو جہاں کے راج والے عرش کی معراج والے، عاصیوں کی لاج والے
یا نبی سلام عیلک، یا رسول سلام عیلک یا حبیب سلام عیلک، صلوٰۃ اللہ علیک
جان کر کافی سہارا، لے لیا ہے در تمہارا خلق کے وارث خدارا، لو سلام اب تو ہمارا
یا نبی سلام عیلک، یا رسول سلام عیلک یا حبیب سلام عیلک، صلوٰۃ اللہ علیک
بخش دو جو چیز چاہو، کیونکہ محبوب خدا ہو اب تو بابِ جود وا ہو، ہاں جواب اس کا عطا ہو