We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Padshaha Tere Darwaze Pe Aya

پادشاہاؐ ترے دروازے پہ آیا ہے فقیر چند آنسو ہیں کہ سوغات میں لایا ہے فقیر



دیکھی دیکھی ہوئی لگتی ہے مدینے کی فضا اس سے پہلے بھی یہاں خواب میں آیا ہے فقیر



اہلِ منصب کو نہیں بار یہاں پر لیکن میرے سلطانؐ کو بھایا ہے تو بھایا ہے فقیر




Get it on Google Play



اب کوئی تازہ جہاں خود اسے ارزانی کر کہ جہان دگراں سے نکل آیا ہے فقیر



اس کو اک خواب کی خیرت عطا ہوجاۓ کہ جسے دید کی خواہش نے بنایا ہے فقیر



اک نگہ جب سے عنایت کی ہوئی ہے اس پر اک زمانے کی نگاہوں میں سمایا ہے فقیر

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah