We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Noor e Ramzan

شکر خدا کرو، ماہ رحمان آ گیا تقسیم کرنے نعمتیں، رمضان آ گیا



اللہ تیرا ہے احسان روزے، نمازیں، اور قرآن ہیں یہ سب روح ایمان نور رمضان



علم مشروط ہے عمل سے اور یہ حاصل ہوتا ہے، جب کوشش کی جائے دل سے



علم و ادب سکھلائیں گے دین خدا پھیلائیں گے مسجد میں بھی جائیں گے حمد و نعت سنائیں گے



اللہ تیرا ہے احسان تو نے بڑھا دی سب کی شان آیا ہے بن كے مہمان نور رمضان



دین اسلام محبت کا پیام اللہ کا انعام، خالق کا ہے پیغام



کیسی ہوائے عشق چلی؟ ختم ہوئی نفرت دل کی بانٹ رہیں ہیں پیار سبھی سحری ہو یا افطاری



اللہ تیرا ہے احسان ایک ہوئے سارے انسان سج گئے گھر گھر دسترخوان نور رمضان




Get it on Google Play



میری خاطر خدا تو نے کیا کیا کیا تو نے خوشیوں سے دامن میرا بھر دیا اور بدلے میں میں نے تجھے کیا دیا ان گناہوں پہ دل رو رہا ہے میرا



میں نے ماں باپ کا حق ادا نہ کیا تیرے بندوں کا دل بھی دکھایا بڑا نا ہی خیرات کی، نا ہی صدقہ دیا صرف اپنے ہی بارے میں سوچا کیا



نا نمازیں پڑھیں، نا ہی روزہ رکھا اور عبادات کا حق ادا نا ہوا پھر بھی تو نے کرم اپنا جاری رکھا تو سخی ہے بڑا، تو سخی ہے بڑا



میں پشیمان ہوں، رحم کر دے خدا رحم کر دے خدا، رحم کر دے خدا



ہے یہ بخشش کا سامان سجدے میں ہے ہر انسان کیا سجاد اور کیا فرحان نور رمضان

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah