Noor e Mujasam Rehmat Alam Pyare Muhammad Aye

نورِ مجسم رحمت عالم پیارے محمد ﷺ آۓ پیارے آقا کی آمد پہ نور کے بادل چھاۓ بولو حق نبی ﷺ بولو حق نبی ﷺ



آئی آئی صبح بہاراں نور ہی نور ہے چھایا پھول کھلے خوشبوئیں جاگیں ہر منظر مسکایا دور ہوا تاریک زمانہ دیپ جلے خوشبوں کے پیارے آقا کی رحمت کے چھاۓ ہم پر ساۓ بولو حق نبی ﷺ بولو حق نبی ﷺ



بارہ ربیع النور کو آۓ ہیں نور یزدانی سندر سندر دھرتی ساری امبرہیں نورانی ٹوٹ گئی زنجیر الم کی ہر جانب ہے شادی بام و در ہیں آج منور جھنڈے ہیں لہراۓ بولو حق نبی ﷺ بولو حق نبی ﷺ



عبداللہ کے نورِ نظرجب نورکا جھولا جھولیں چاند کھلونا نور خدا کا جب وہ چاند سے کھیلیں لوری دے دو جگ کا خالق سو جا رحمت والے حوریں گائیں نغمہ جھولا جبرائیل جھلاۓ بولو حق نبی ﷺ بولو حق نبی ﷺ




Get it on Google Play



سخیوں کے سلطان سخی ہیں شان نبی کیا کہنے خوب کرم ہوتا ہےان پرجائیں وہاں جو رہنے ابنِ علی کا صدقہ لینے اس در پر ہیں حاضر غوث قطب ابدال قلندر دامن کو پھیلاۓ بولو حق نبی ﷺ بولو حق نبی ﷺ



لب پر آیا عظمت والا نام محمدﷺ جب بھی قسم خدا کی دل کی حالت چین و سکوں میں بدلی رم جھم رم جھم رحمت رب کی شام سویرےبرسے اس دیوانے پر جو آنکھوں سے یہ نام لگاۓ بولو حق نبی ﷺ بولو حق نبی ﷺ



توصیفِ احمد سے مزین ہے قرآن خدا کا نبیوں میں محبوب ہی اعلیٰ ہے ذیشان خدا کا تھاما جس نے ان کا دامن پار اسی کا بیڑا رب کا پیارا وہ کہلاۓ جو ان کا ہو جاۓ بولو حق نبی ﷺ بولو حق نبی ﷺ



ذکر نبی مہرانؔ بناۓ ادنیٰ کو بھی اعظم یادِ محمد ﷺ ہے جس دل میں ہے اپنا ہمدم ناز خدا کی ساری خدائی کیوں نہ کرےگی اُس پر جشنِ ولادت پیارے نبی کا جو ہر سال مناۓ بولو حق نبی ﷺ بولو حق نبی ﷺ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah