Nazron Mein Basi Hai

نظروں میں بسی ہے کسی مہتاب کی صورت دیکھے چلے جاتے ہیں جسے خواب کی صورت



اک شمع کی مانند ہیں ہم تیز ہوا میں وہ ذاتِ گرامیؐ کہ ہے محراب کی صورت



وحشت کے سوا کیا تھا سروں میں کہ وہ آیا پھر اس نے نکالی ادب آداب کی صورت




Get it on Google Play



پتھر تھا یہ دل موم ہوا انؐ کی نظر سے اس دشت نے دیکھی تھی کہاں آب کی صورت



شاہا ترےؐ قدموں کی مجھے دھول عطا ہو اوڑھوں میں اسے اطلس و کمخواب کی صورت

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah